ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ماہِ میر آسکر ایوارڈز کیلئے نامزد

SAMAA | - Posted: Sep 28, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 28, 2016 | Last Updated: 4 years ago

4

کراچی : پاکستانی فلم ماہ میر کو آسکر ایوارڈز 2017ء کیلئے نامزد کردیا گیا، مشہور شاعر میر تقی میر کی زندگی پر بننے والی شاندار فلم میں فہد مصظفیٰ اور ایمان علی نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔

پاکستان اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے باضابطہ طور پر ماہ میر کو آسکر ایوارڈز 2017ء کی فارن لینگویج فلم ایوارڈ کیٹیگری کیلئے نامزد کیا، ناقدین نے اس فلم کو پاکستان فلم انڈسٹری کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے اہم کوشش قرار دیا ہے۔

ہم فلمز کی جانب سے ملک بھر میں نمائش کیلئے پیش کی گئی فلم ماہ میر کی ہدایات انجم شہزاد نے دیں جبکہ سرمد صہبائی اس کے مصنف ہیں جبکہ اداکاروں میں فہد مصطفیٰ، ایمان علی، صنم سعید، علی خان اور منظر صہبائی نے فن کا مظاہرہ کیا ہے، فلم کی موسیقی شاہی حسن نے دی ہیں۔

4a

فلم کی کہانی 18ویں صدی کے معروف شاعر میر تقی میر کی زندگی پر مبنی ہے، محبت، علیحدگی اور غربت سے لڑتا نوجوان ایک عظیم شاعر کی صورت میں نمودار ہوا، جس نے محبت، جنون اور جدت سے لبریز جذبات کو اپنے اشعار میں ڈھالا۔

فلم ماہ میر کو نقاد اور عوام کی جانب سے یکساں پذیرائی ملی، آرٹ موویز پسند کرنے والے شائقین نے پاکستان فلم انڈسٹری میں اس تبدیلی کو خوش آئند قرار دیا۔

مداحوں نے بھی فلم کو ایک مکمل شاہکار قرار دیا، جس میں اردو زبان کو اس کے حقیقی حسن کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

ہدایتکار انجم شہزاد نے فلم کو محبت کی نشانی قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو اس فلم کا حصہ ہونے پر فخ رہے، آسکر کیلئے نامزد کرنے پر کمیٹی کا شکر گزار ہوں۔

4b

پاکستان اکیڈمی سلیکشن کمیٹی شرمین عبید چنائے کی سربراہی میں کام کرتی ہے، جبکہ ارم پروین بلال، زیبا بختیار، عدنان صدیقی، حسن زیدی، شیما کرمانی، سرمد کھوسٹ، جمشید محمود رضا، جمیل دہلوی اور عدنان سرور بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

حسن زیدی کا کہنا ہے کہ بہترین عکاسی اور ادب کی قدروں سے محبت فم کو نامزد کرنے کا سبب بنی جبکہ ماہ میر کے تمام کردار، موضوع اور ثقافت نے بھی لوگوں کو کافی متاثر کیا، ہم اس فلم کو پاکستان کے نئے معیارات کی ایک مثال کے طور پر پیش کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں۔

اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنس آسکر نامزدگیوں کی حتمی فہرست 24 جنوری 2017ء کو جاری کرے گی جبکہ 89 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں نمائش 26 فروری 2017ء سے شروع ہوگی۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube