ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ایکٹر ان لاء کی کاسٹ کی لاہور میں طلبہ کے ساتھ مستیاں

SAMAA | - Posted: Sep 2, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 2, 2016 | Last Updated: 4 years ago

لاہور : پاکستانی فلم ايکٹر ان لاء کی کاسٹ فلم کی تشہير کیلئے لاہور پہنچ گئی، بھارتی اداکار اوم پوری سميت کاسٹ نے مختلف تعليمی اداروں اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس کا رخ کيا اور لائيو پرفارمنسز پيش کرکے خوب داد سميٹی۔ ايکٹر ان لاء کی کاسٹ ايف سی کالج لاہور پہنچی جہاں طلباء نے والہانہ...

لاہور : پاکستانی فلم ايکٹر ان لاء کی کاسٹ فلم کی تشہير کیلئے لاہور پہنچ گئی، بھارتی اداکار اوم پوری سميت کاسٹ نے مختلف تعليمی اداروں اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس کا رخ کيا اور لائيو پرفارمنسز پيش کرکے خوب داد سميٹی۔

ايکٹر ان لاء کی کاسٹ ايف سی کالج لاہور پہنچی جہاں طلباء نے والہانہ استقبال کیا۔ حاضرين کے خلوص کا فنکاروں نے لائيو پرفارمنس سے جواب دیا، فلم کے گیتوں پر طلباء نے بھی پرفارم کیا۔

پرفارمنس اتنی جاندار تھی کہ اوم پوری نے حاضرین کو ساتھ ملایا اور فہد مصطفیٰ کو اٹھا کر اسٹیج پر پہنچادیا۔

ايف سی کالج کے بعد فلم کی کاسٹ نے گلبرگ ميں موجود فاسٹ فوڈ پوائنٹ کا رخ کیا، جہاں ستاروں کو ديکھ کر مداح بھي جمع ہوگئے اور سيلفياں بناتے رہے، بھارتی اداکار اوم پوری کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی پاکستان آئے بہت پيار ملا۔

فلم کی تشہيری مہم ميں اداکارہ مہوش حيات بھی مرکز نگاہ رہيں، ايکٹر ان لاء عیدالاضحیٰ پر سلور اسکرين کي زينت بنے گی۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube