مس امریکا کا تاج اوکلاہوما کی حسینہ لے اڑی

Samaa Web Desk
July 13, 2015
مس امریکا کا تاج اوکلاہوما کی حسینہ لے اڑی

ویب ایڈیٹر:

لوزیانا:امریکی ریاست لوزیانا میں ہونے والے گرینڈ فائنل میں مس امریکا کا تاج اوکلاہوما کی حسینہ لے اڑی۔ 26 سالہ اولیویا جارڈن مس یونیورس مقابلوں میں امریکا کی نمائندگی کریں گی۔

مس امریکا کے گرینڈ فائنل میں 51 حسیناؤں نے شرکت کی، مقابلے میں آخری ٹاکرا مس اوکلا ہوما اور مس ٹیکساس میں ہوا۔ فاتح کے نام کا اعلان کرنے کی باری آئی تو حسیناؤں کے دلوں کی دھڑکنیں تھم سی گئیں اور پھر قرعہ فال اوکلا ہوما کی حسینہ کے نام نکلا جو اپنا نام سنتے ہی فرط جذبات سے رو پڑی۔

سابق مس امریکا نیا سانشیز نے 26 سالہ اولیویا جارڈن کے سر پر تاج سجایا اور بھرپور تالیوں کی گونج میں حسینہ کو مبارک باد دی گئی۔

اولیویا جارڈن مس یونیورس مقابلوں میں امریکا کی نمائندگی کریں گی۔ سماء