ضمنی انتخابات میں بھی آرٹی ایس سسٹم استعمال ہوگا،الیکشن کمیشن
September 6, 2018
Usman Khan
Share on Facebook

عام انتخابات میں آر ٹی ایس سسٹم پر سوالات اٹھ گئے تاہم الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن میں بھی آر ٹی ایس سسٹم استعمال میں لانے کی ہدایت کردی ہے۔

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران  کےنام خط میں ہدایت کی  ہے کہ ضمنی الیکشن میں آر ٹی ایس سسٹم استعمال میں لایا جائے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ری پولنگ میں بھی آرٹی ایس کو استعمال میں لایا جا سکے گا ۔ اس کے لئے نادرا کی جانب سے آرٹی ایس سافٹ وئیرموبائل فون میں انسٹال کیاجائے گا ۔ ریٹرننگ افسروں کو الیکشن کمیشن کی ہدایات پرسختی سےعمل کی ہدایت کی گئی ہے ۔