Tuesday, January 25, 2022  | 21 Jamadilakhir, 1443

آسٹریلوی یونیورسٹی کی پاکستانی طلباء کو اسکالرشپ کی پیشکش

SAMAA | - Posted: Feb 4, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 4, 2020 | Last Updated: 2 years ago

فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کی تقریبا نصف آبادی کاشتکاری کا کام کرتی ہے لیکن پاکستان میں صرف 30 یونیورسٹیز زراعت کے شعبے کی تعلیم دیتی ہے، تاہم ایک آسٹریلوی یونیورسٹی اب پاکستانی طلباء کو اسکالر شپ دے کر انہیں اس شعبہ میں داخلہ دے رہی ہے۔

نیو انگلینڈ یونیورسٹی کے کیمپس آسٹریلیا کے شہر سڈنی اور نیو ساؤتھ ویلز میں قائم ہیں جس میں 50 سے زائد مضامین میں انڈر گریجویٹ، گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرام کروائے جاتے ہیں تاہم یہاں اب پاکستانی طلبا کیلئے زراعت کے شعبے میں ڈگری پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔

اتوار کے روز کراچی میں ہونے والے ایجوکیشن ایکسپو میں یونیورسٹی کے ایک نمائندے نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ جب زراعت کی بات کی جاتی ہے تو پاکستان کے پاس وسیع مواقع ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہماری توجہ ان پروگراموں میں زیادہ سے زیادہ پاکستانی طلبا کو داخلہ دینے پر ہے۔

طلباء کو زمین کے استعمال اور زرعی نظام کے بنیادی نکتوں کو سکھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال داخلہ میں اضافے کےلئے ہم پاکستان کی متعدد زرعی یونیورسٹیوں کے نمائندوں سے ملاقات کر رہے ہیں اور ہم ان اداروں سے وابستہ ہونے کے منتظر ہیں تاکہ ملک بھر کے مزید طالب علم آسٹریلیا آسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال اوسطاً 30 سے ​​40 پاکستانی طلباء نیو انگلینڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیتے ہیں تاہم اب جامعہ چاہتی ہے کہ یہ تعداد 10 فیصد بڑھ جائے۔

زراعت کے شعبے میں یہ پروگرام  تین سال پر محیط ہے اور اس میں آن لائن کورسز بھی شامل ہیں۔ ان پروگراموں کی فیس 28 ہزار سے 30 ہزار آسٹریلوی ڈالر کے درمیان ہے۔ اگر آپ یہاں داخلہ لینے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو یہاں آپ کو یہ چیزیں جاننے کی ضرورت ہے۔

سماء ڈیجیٹل نے طلبہ کو صرف کچھ بنیادی معلومات فراہم کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ مالیاتی معلومات کا تبادلہ اس وقت کے ایکسچینج ریٹ پر کیا گیا ہے اور اس میں اُتار چڑھاو آسکتا ہے۔

سماء ڈیجیٹل آزادانہ طور پر اس یونیورسٹی کی ساکھ کی تصدیق کرنے سے قاصر تھا۔

انڈر گریجویٹ ڈگری

اگر آپ اے لیول کے طالب علم ہیں تو آپ کو کم سے کم تین بڑے مضامین میں بی گریڈ یا اس سے زیادہ نمبروں کی ضرورت ہوگی۔ اگر آپ پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل کے طالب علم ہیں تو آپ کو 50 فیصد نمبرز اور آرٹس اینڈ کامرس کے پروگراموں کے طلبا کو 70 فیصد نمبرز درکار ہیں۔ آپ کو آئی ای ایل ٹی ایس میں بھی 6.0 بینڈ کی ضرورت ہے۔

گریجویٹ ڈگری

زیادہ تر پاکستانی طلباء ماسٹر یا گریجویٹ ڈگری کا انتخاب کرتے ہیں تاہم ماسٹر کی ڈگری کےلئے دو چیزیں سب سے اہم ہیں جن میں پہلی 3.5 سے اوپر والے جی پی اے کے ساتھ بیچلر کی ڈگری اور دوسری  6.0 کا آئی ای ایل ٹی ایس اسکور حاصل کرنا ہے۔

اسکالر شپ

آسٹریلوی حکومت بین الاقوامی طلباء کےلئے اسکالر شپ پروگرام متعارف کروا رہی ہے ، جس سے طلباء 15 ہزار آسٹریلوی ڈالر (یعنی 15 لاکھ پاکستانی روپے) بچا سکتے ہیں۔ یہ اسکالرشپ 3.5 جی پی اے سے زائد نمبرز حاصل کرنے والے طلباء کو دی جائے گی۔

ایک اور اسکالرشپ جو یونیورسٹی پیش کرتی ہے وہ رہائشی اسکالرشپ ہے جو پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر دی جائے گی۔ اس سے آپ کو 11 ہزار آسٹریلوی ڈالر تک کی بچت میں مدد ملے گی جو پاکستانی 11 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
Australian university, Pakistani students, agriculture scholarships, Dawn education Expo
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube