ہوم   > تعلیمی خبریں

علم سےمحبت کرنےوالوں کےلیےدریابہہ نکلا

2 years ago

اسلام آباد:علم کے پیاسوں کیلئے کتابوں کا دریا اسلام آباد میں بہنے لگا۔ قومی بک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چارروزہ کتب میلہ جاری ہے۔میلےمیں دلچسپ علمی و ادبی سرگرمیوں کا انعقاد کیاگیاہے۔ کتاب کے شیدائیوں کیلئے خوشخبری یہ ہےکہ علمی خزانے کھل گیاہے۔شہراقتدارمیں چارروزہ قومی کتب میلہ آب و تاب سےجاری ہے۔ ایونٹ میں نامورادبی...

اسلام آباد:علم کے پیاسوں کیلئے کتابوں کا دریا اسلام آباد میں بہنے لگا۔ قومی بک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چارروزہ کتب میلہ جاری ہے۔میلےمیں دلچسپ علمی و ادبی سرگرمیوں کا انعقاد کیاگیاہے۔

کتاب کے شیدائیوں کیلئے خوشخبری یہ ہےکہ علمی خزانے کھل گیاہے۔شہراقتدارمیں چارروزہ قومی کتب میلہ آب و تاب سےجاری ہے۔ ایونٹ میں نامورادبی شخصیات کیساتھ شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔

صدرمملکت ممنون حسین نے کتب میلے کا افتتاح کیا اور کہاکہ  توقع ہےکہ علم وادب کی دنیا میں خوشگوارروایت کی حیثیت اختیار کر جانے والایہ میلا وطن عزیز کے طول و عرض میں علم کا نوراور کتابوں کی خوشبو پہنچانے میں کامیاب رہے۔

شہریوں نے سجے میلے کے کامیاب انعقاد کوخوب سراہا۔ قائد اعظم اورعلامہ اقبال کے مجسمے شرکا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

کتابوں کی دنیا اوران کے مصنف ایک ساتھ ہوں توبلا شبہ یہ ایونٹ کتاب اورقاری کےکمزور ہوتے رشتے کوپھر سے مضبوط بنانے میں مدد دے گا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں