علیم خان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے چند افراد نے خوشیاں منائیں، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

February 10, 2019

جیالے رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف کے ساتھ ڈیل ہوچکی ہے اور وہ ملک سے باہر چلے جائیں گے۔ نبیل گبول کے مطابق شریف فیملی نے خدشہ ظاہر کیا کہ اسپتال میں سابق وزیراعظم کی جان کو خطرہ لاحق تھا۔ یہ دعویٰ بھی کیا کہ علیم خان کی گرفتاری پر تحریک انصاف کے کچھ لوگوں نے خوشیاں منائیں، اس محفل کی ویڈیو جلد لیک ہونے والی ہے۔