کرک میں لیشمینیا کا مرض  وبائی صورت اختیار کر گیا

February 9, 2019

خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع کرک میں ایک ہفتے کے دوران 554 افراد سینڈ فلائی مچھر کا شکار ہوگئے ہیں۔ بہادر خیل میں 167 افراد جب کہ نری پنوس گاوں سے صرف ایک ہی دن میں 387 کیسز سامنے آچکے ہیں۔