شہبازشریف کی پیشی:خاتون وکیل نے اینٹی رائٹ فورس کی اہلکارکو تھپڑماردیا

December 6, 2018

احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف کی پیشی کے دوران وکلا کو عدالت میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ خواتین وکلا کے سامنے پولیس ڈٹ گئیں۔ اینٹی رائٹ فورس کی اہلکاروں کے ساتھ مسلسل دھکم پیل کے دوران ایک خاتون وکیل نے اہلکار کو تھپڑ مار دیا شور شرابے پر شہبازشریف خود کھڑکی میں آئے اور کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ۔