سپریم کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاون کی سماعت کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری جب عدالت پہنچے تو احاطے میں موجود گلو بٹ نے انہیں دیکھتے ہی گلے لگالیا۔ اس وقت طاہر القادری کا کیا ردعمل تھا اور مزید کیا ہوا؟ دیکھیں یہ ویڈیو۔
واضح رہے کہ 17 جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آپریشن کیا گیا تو اس موقع پر گلو بٹ نامی کردار سامنے آیا جس نے پولیس آپریشن کے دوران ڈنڈے مار کر گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے تھے۔ اس جرم میں لاہور کی انسداد دہشت گردی نے اسے 11 سال قید کی سزا سنائی تھی۔