میاں صاحب چپ کا روزہ توڑ دیں

December 4, 2018

پاک پتن کیس کی سماعت کے موقع پر نواز شریف جب سپریم کورٹ پہنچے تو میڈیا نمائندے نے انہیں گھیر لیا۔ صحافیوں نے نواز شریف صاحب سے سوال کیا کہ سپریم کورٹ سے انصاف کی توقع ہے؟ آپ نے پہلے کہا تھا انصاف نہیں ملا، جس پر نواز شریف خاموش رہے، ایک صحافی نے کہا کہ میاں صاحب چپ کا روزہ توڑ دیں۔ سابق وزیراعظم نے پھر بھی کوئی جواب نہ دیا۔