بھارتی فوج نےمقبوضہ کشمیرکو ذبحہ خانہ بنادیاہے،مشال ملک

November 6, 2018

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ آج کے دن جموں کے لوگوں پر ظلم کا پہاڑ توڑا گیا، لاکھوں کی تعداد میں مسلمانوں کو ان کے خاندان کے سامنے ذبح کیا گیا، خون کی پیاسی بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ایک زبح خانہ بنا دیا ہے۔

یوم شہداء جموں کے موقع پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن جموں کے لوگوں پر ظلم کا پہاڑ توڑا گیا، لاکھوں کی تعداد میں مسلمانوں کوان کے خاندان کے سامنے ذبح کیا گیا ، یہ مہاراجہ ہری سنگھ اور آر ایس ایس کا تحفہ تھا کہ ہندوستان کی فوج آج بھی ہمارے خون کی پیاسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فوج اور حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو ایک زبح خانہ بنا دیا ہے، ظلم بیان کرتے ہوئے روح کانپ جاتی ہے، آج بھی کشمیر میں شہادتیں ہو رہی ہیں، بھارتی فوج آج بھی ہمارےخون کی پیاسی ہے۔