اسلام آباد: پتھروں کی منفرد نمائش میں روحانیت اور جدت کا امتزاج

May 16, 2018

قیمتی پتھروں کو گلے کی مالا بنائیں یا ہاتھ میں تھام کر اللہ اللہ کریں۔ اسلام آباد میں منفرد نمائش نے پتھروں کے استعمال کا نیا ٹرینڈ متعارف کردیا۔

اسلام آباد میں پتھروں کی منفرد نمائش میں روحانیت اور جدت کا ٹو اِن ون تڑکا لگایا گیا۔

یہ پتھر اب صرف انگوٹھی کے نگینے تک محدود نہیں ۔ تسبیح یا گلے کی مالا بنا کر آپ روحانیت اور جدت کا ٹو ان ون تڑکا بھی لگا سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں متعارف کرایا جانے والا یہ ٹرینڈ فیشن کے بدلتے رجحانات کی عکاسی ہے۔