جنید جمشید کے شوق کی تسکین بننے والے گراؤنڈ کی رونق برقرار

December 7, 2017

لاہور:جنید جمشید کو بچھڑے ایک سال بیت گیا لیکن لاہور کی انجینرنگ یونیورسٹی میں ان کے نام سے منسوب اسٹیڈیم کی رونقیں ان کے مداحوں نے بحال رکھی ہوئی ہیں۔

جنید جمشیدتو آج اس دنیا میں نہیں لیکن میوزک کے شوقین طلبہ نےانجینئرنگ یونیورسٹی لاہور کے اس اسٹیڈیم کی رونقیں بحال رکھی ہوئی ہیں۔

جنید جمشید انیس سو چوراسی میں انجینرنگ یونیورسٹی میں مکینیکل انجیئرنگ کے طالب علم رہے ۔ یونیورسٹی کے دوست انہیں آج بھی بہت یاد کرتے ہیں۔۔

جنید جمشید سات دسمبر 2016 کو طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے جس کے بعد اس اسٹیدیم کو ان کے نام سے منسوب کردیا گیا۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.