سزا دی نہیں دلوائی جا رہی ہے،نواز شریف

November 15, 2017

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم نواز شریف کا احتساب عدالت میں پیشی کے بعد کہنا تھا کہ عدالتوں کا دوہرا معیار ہے اور اس دوہرے معیار کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا کی جانب سے نواز شریف سے عمران خان کو ضمانت ملنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا ہمارے لیے الگ معیار ہے اور دوسروں کے لیے الگ ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلے میں ایسا پیغام تھا کہ نواز شریف کو ہر قیمت پر سزا دینی ہے تاہم سزا دی نہیں جارہی بلکہ دلوائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے میں ایسے ریمارکس تھے جیسے ہمارے سیاسی مخالفین دیتے ہیں۔ میاں نواز شریف نے احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فیصلے میں ایسے الفاظ استعمال ہوئے جو مخالفین استعمال کرتے ہیں، 1999 میں بھی کہا تھا طیارہ ہائی جیک کیس میں سزا دلوائی جا رہی ہے، پہلے بھی مجھے پھنسایا گیا اور آج بھی وہی معاملہ دہرایا جا رہا ہے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.