Sunday, January 16, 2022  | 12 Jamadilakhir, 1443

پارلیمنٹ سےمنظورکردہ منی بجٹ میں کیا ترامیم کی گئیں

SAMAA | - Posted: Jan 14, 2022 | Last Updated: 3 days ago
SAMAA |
Posted: Jan 14, 2022 | Last Updated: 3 days ago

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران حکومت نے منی بجٹ میں خود ہی کئی اہم ترامیم تجویز کردیں جنہیں منظور بھی کرلیا گیا۔

دستاویز کے مطابق کئی بیکری آئٹمز، مقامی طور پر تیار گاڑیوں پر ٹیکس میں ردوبدل کیا گیا، چھوٹی دکانوں کے کئی بیکری آئٹمز اور پانچ سو روپے تک کی قیمت والا فارمولا دودھ اور لیپ ٹاپس پر بھی ٹیکس نہیں لگے گا۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی نے 343 ارب روپے مالیت کے سپلیمنٹری فنانس ترمیمی بل کی کثرت رائے سے منظوری دے دی، اپوزیشن کے اعتراضات، کڑی تنقید اور مطالبات کے تناظر میں حکومت نے خود منی بجٹ میں کئی ترامیم پیش کرکے منظور بھی کروا لیں۔

بیکری آئٹم پر ٹیکس

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے پیش کی گئی ترامیم میں چھوٹی دکانوں پر بریڈ، سویوں، نان، چپاتی، شیرمال، بن، رسک 17 فیصد جنرل سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے ہیں البتہ ٹیئرون بیکریز، ریسٹورنٹس، فوڈ چینز اور مٹھائی کی دکانوں پر اِن اشیاء کی فروخت پر 17 فیصد جی ایس ٹی لاگو ہوگا۔

مِنی بجٹ میں تقریباً 150 اشیا پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے، جن میں موبائل فونز پر ٹیکس 10 سے بڑھا کر 15 فیصد کردیا گیا جس سے 7 ارب روپے اضافی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

ٹیئرون ریٹیلرز کون ہیں؟

ایک خوردہ فروش جو اسٹورز کی قومی یا بین الاقوامی سلسلہ کی اکائی کے طور پر کام کرتا ہے۔

ایک خوردہ فروش جو ایئر کنڈیشنڈ شاپنگ مال، پلازہ یا مرکز میں کام کرتا ہو اس کے علاوہ خوردہ فروش جس کا بجلی کا مجموعی بل مسلسل پچھلے بارہ مہینوں کے دوران بارہ لاکھ روپے سے زیادہ ہو۔

ایک خوردہ فروش جس کی دکان کا رقبہ ایک ہزار مربع فٹ یا اس سے زیادہ ہے۔

گاڑیوں پر عائد ٹیکس

مقامی طور پر تیارشدہ 1300 سی سی گاڑیوں پر مجوزہ ایکسائز ڈیوٹی آدھی کرکے ڈھائی فیصد کردی گئی ہے۔

مزید برآں 1301 سے 2000 سی سی کی مقامی تیارہ کردہ گاڑیوں پر 10 کے بجائے 5 فیصد اور 2001 سی سی سے زیادہ کی مقامی گاڑیوں پر 10 فیصد ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 1800 سی سی کی مقامی اور ہائبرڈ گاڑیوں پر 8.5 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہوگا، 1801 سے 2500 سی سی کی  ہائبرڈ گاڑیوں پر 12.75 فیصد اور درآمدی الیکٹرک گاڑیوں پر 12.5 فیصد ٹیکس عائد ہوگا، اس سے پہلے 17 فیصد جی ایس ٹی کی تجویز تھی۔

فنانس سپلیمنٹری ترمیمی بل 2021 کے مطابق تمام درآمدی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بدستور قائم رہے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
Mini-Budget, Taxes, منی بجٹ، ٹیکسز
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube