Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

سونا مزید مہنگا ہوگیا

SAMAA | - Posted: Dec 8, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Dec 8, 2021 | Last Updated: 1 month ago

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ سونا 300 روپے اور فی اونس نرخ 9 ڈالر بڑھ گئے۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ 300 روپے اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار 300 روپے کی سطح پر آگئے جبکہ 10 گرام سونا 257 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 567 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اکتوبر کے آخری ہفتے میں سونا ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ مزید 9 ڈالر اضافے سے 1790 ڈالر پر آگئے۔

ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1460 روپے اور 10 گرام 1251.71 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ فی اونس چاندی کے نرخ 0.07 ڈالر اضافے سے 22.50 ڈالر پر آگئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube