Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

لاہور میں دودھ، دہی اور دال کی قیمتوں میں اضافہ

SAMAA | - Posted: Dec 8, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Dec 8, 2021 | Last Updated: 1 month ago

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے روزمرہ کی بنیادی اشیاء دودھ، دہی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق دودھ کی فی لیٹر قیمت 15 روپے سے بڑھ کر 115 روپے، فی کلو گرام دہی 15 روپے مہنگا ہوکر 135 روپے ہوگئی۔

اسی طرح دالوں کی قیمتوں میں 10 سے 20 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے تحت دال ماش 20 روپے، دال مسور اور مونگ 15 روپے فی کلو گرام مہنگی ہوکر 265 اور 220 فی کلو گرام ہوگئی ہے۔

سیر باسمتی چاول کی قیمت میں بھی 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے، فی کلو قیمت 130 روپے ہوگئی۔

مٹن کی قیمت 150 روپے فی کلو گرام اضافے سے 1100 روپے فی کلو گرام ہوگئی جبکہ بیف کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوا، نئی قیمت 600 روپے فی کلو ہوگئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube