Friday, January 28, 2022  | 24 Jamadilakhir, 1443

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

SAMAA | - Posted: Dec 7, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 7, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ سونا 350 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ ایک ڈالر مہنگا ہوگیا۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ 350 روپے اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار روپے کی سطح پر آگئے جبکہ 10 گرام سونا 300 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 310 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اکتوبر کے آخری ہفتے میں سونا ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ ایک ڈالر اضافے سے 1781 ڈالر پر آگئے۔

ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1460 روپے اور 10 گرام 1251.71 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ فی اونس چاندی کے نرخ 0.08 ڈالر اضافے سے 22.43 ڈالر پر آگئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube