Friday, January 28, 2022  | 24 Jamadilakhir, 1443

ڈالر کی قیمت میں اضافہ

SAMAA | - Posted: Dec 7, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 7, 2021 | Last Updated: 2 months ago
DOLLAR_1

فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 31  پیسے اضافے سے 176.79 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

مرکزی بینک کی جانب سے ٹویٹر پر جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 0.18 فیصد اضافے سے 176.79 ڈالر ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت 50 پیسے اضافے سے 178.20 روپے ہوگئی۔

گزشتہ ہفتے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹس فراہم کئے جانے کے بعد پیر 6 دسمبر کو دوران ٹریڈنگ انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی آئی تھی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 9 پیسے کمی سے 176.48 اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہوکر 177.70 روپے کا ہوگیا۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے ملنے والی رقم اسٹیٹ بینک میں بطور ڈپازٹ رکھی جائے گی جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube