Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

پنجاب،خیبرپختونخوا کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل

SAMAA | - Posted: Dec 6, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Dec 6, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Rickshaw outside CNG

فوٹو: آن لائن

سوئی ناردن گیس کمپنی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان سوئی ناردن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سی این جی اسٹیشنز کو پیر کی شام 4 بجے سے گیس نہیں ملے گی جس کے باعث ملک میں گیس کا بحران مزید سنگین ہوگیا ہے۔

ترجمان کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی غیر معینہ مدت تک کے لئے بند کی جارہی ہے۔ گیس معطلی کا فیصلہ لوڈ مینجمنٹ پلان کے مطابق کیا گیا ہے جس کا مقصد گھریلو صارفین کو گیس فراہمی یقینی بنانا ہے۔

واضح رہے 29 نومبر کو سوئی سدرن گيس کمپنی نے سندھ اور بلوچستان میں نان ایکسپورٹ جنرل انڈسٹریز کے کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی بند کردی تھی۔

کمپنی نے سردیوں میں گھریلو صارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا تھا جب کہ ایکسپورٹ انڈسٹریز اور فرٹیلائزر سیکٹر کو سپلائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

گیس کی بندش پر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ گیس کی درآمد میں رکاوٹ بننے والوں کےخلاف کاروائی ہونی چاہئیے، حکومت اربوں روپے کی انڈسٹری کو تباہ کرنے پر تلی ہے۔
سی این جی ایسوسی ایشن کے چئیرمین کا کہنا تھا کہ صرف 15سے20 ایم ایم سی ایف ڈی گیس لینے والے اسٹیشنز کو بند کرنا ظلم ہے، ڈھائی ماہ تک مسلسل بندش سے کاروبار ختم اور ہزاروں لوگ بے روزگار ہوں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube