Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

اسٹاک مارکیٹ انڈیکس میں اُتارچڑھاؤکا سلسلہ جاری

SAMAA | - Posted: Dec 6, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Dec 6, 2021 | Last Updated: 1 month ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری دن کے پہلے روز 9 بج کر 35 منٹ پر300 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 43 ہزار 537 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا تاہم انڈیکس میں اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا اور 1 بج کر 34 منٹ پر انڈیکس میں دوبارہ 9 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج انڈیکس جمعرات سے مندی کا شکار تھا اور 3 دسمبر بروز جمعہ انڈیکس میں دوران ٹریڈنگ اتار چڑھاؤ ديکھا جا رہا تھا۔ دن کے اختتام پر انڈیکس میں 197 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

معاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ 100 انڈیکس میں کمی کی ایک بڑی وجہ پاکستان کی درآمدات کا نومبر میں 8 ارب ڈالر تک پہنچنا ہے جو کسی بھی ماہ کی درآمدات کی بلند ترین سطح ہے۔ اس کے برعکس نومبر میں برآمدات صرف 2.93 ارب ڈالر رہیں جس سے نومبر میں تجارتی خسارہ 5 ارب ڈالر اور رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 20.75 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

اس کےعلاوہ دوسری بڑی وجہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے متوقع شرح سود میں مزید اضافہ ہے، جس کے امکانات جمعرات کو مزید بڑھ گئے کیونکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے یکم دسمبر2021 کو جو ٹریژری بلز جاری ہوئے اس پر کامیاب آکشنز کے نتائج کے مطابق 3 ماہ کے ٹی بلز پر منافع کی شرح 10.39 فیصد اور 6 ماہ کے ٹی بلز پر 11.05 فیصد ہے۔

اس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اسٹیٹ بینک 14 دسمبر کو آنے والی مانیٹری پالیسی میں شرح سود ایک سے ڈیڑھ فیصد تک مزید بڑھا سکتا ہے۔گزشتہ ماہ بھی شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد شرح سود 8.75 فیصد پر پہنچ گئی۔

 سرمایہ کاروں کی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کے بڑھائے جانے کے امکان کے باعث تشویش بڑھ گئی تھی اور جمعرات اور جمعہ کو سرمایہ کار محتاط ہوکر حصص کی ٹریڈنگ کر رہے تھے تاہم آج انڈیکس میں کچھ ریکوری دیکھنے میں آئی۔ اس کےعلاوہ گزشتہ ہفتے پاکستان کو سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کی رقم بھی موصول ہوئی جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں بطور ڈپازٹ رکھی جائے گی، رقم موصول ہونے سے بھی سرمایہ کاروں کی کچھ حوصلہ افزائی ہوئی ہے لیکن انڈیکس میں اب تک اُتار چڑھاؤ دیکھا جارہا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube