Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

پاکستان کو سعودی عرب سے 3ارب ڈالر موصول

SAMAA | - Posted: Dec 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago
DOLLAR_NEW_1

فائل فوٹو

سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس فراہم کر دیے جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں۔

مشیر خزانہ شوکت ترین نے ٹویٹ پیغام میں سعودی عرب سے رقم ملنے کی نوید سنائی۔

قرض کی رقم موصول ہونے پر مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ہم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے انتہائی مشکور ہیں۔

گزشتہ ہفتے وزير اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ رقم پاکستان کو آئندہ ہفتے ملے گی۔ سعودی ڈیپازٹس سے نہ صرف زرمبادلہ زخائر میں بہتری آئے گی بلکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے پر دباو بھی کم ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستان کے لیے 4.2 ارب ڈالر کے پیکیج کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔

سعودی عرب پاکستان کو سالانہ 1.2 ارب ڈالر کا ادھار تیل بھی فراہم کرے گا جس کیلئے طریقہ کار کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ پاکستان کو 3 ارب ڈالر کے کیش ڈیپازٹس سخت شرائط پر فراہم کیے گئے ہیں، پاکستان کو کیش ڈیپازٹس پر سالانہ 4 فیصد اور ادھار تیل کی فراہمی پر 3.8 فیصد سود ادا کرنا ہوگا۔

پاکستان کو ایک سال بعد رقم واپس ادا کرنا ہوگی۔ سعودی عرب تین دن کے نوٹس پر رقم کی واپسی کا بھی تقاضہ کر سکتا ہے۔

کچھ روز قبل، سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے درمیان تین ارب ڈالر قرض ڈپازٹ معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔

معاہدے کے تحت سعودی فنڈ اسٹیٹ بینک کے پاس 3 ارب ڈالر رکھوائے گا جو اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ بن جائے گی۔ مذکورہ رقم سے نہ صرف پاکستان کے زرِ مبادلہ ذخائر مستحکم ہوں گے بلکہ کووڈ 19 کی وبا کے منفی اثرات دور کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق یہ ڈپازٹ معاہدہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور خصوصی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube