Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

سونا مزید مہنگا ہوگیا

SAMAA | - Posted: Dec 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago

عالمی مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 350 روپے مہنگا ہوگیا جبکہ فی اونس نرخ 4 ڈالر سستا ہوگیا۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ میں 350 روپے اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار روپے کی سطح پر آگئے جبکہ 10 گرام سونا 300 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 310 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اکتوبر کے آخری ہفتے میں سونا ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ مزید 4 ڈالر کمی سے 1773 ڈالر پر آگئے۔

ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1460 روپے اور 10 گرام 1251.71 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ فی اونس چاندی کے نرخ 0.04 ڈالر کمی سے 22.36 ڈالر پر آگئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube