Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

منی بجٹ میں گاڑیوں کی درآمد پرپابندی عائد کرنےکی تجویز

SAMAA | and - Posted: Dec 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Dec 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
FBR Vehicles Action KHI PKG 08-09-REms

فائل فوٹو

حکومت کی جانب سے تیار شدہ گاڑیوں کی درآمد پر چھ ماہ کے لیے پابندی عائد کرنے، کاسمیٹک اور پرتعیش اشیاء پر شرح 17 فیصد تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

آئی ایم ایف کی شرط پر ساڑھے تین سو ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے لیے ترمیمی بل زیر غور ہے اور وزارت قانون کی جانب سے جلد ٹیکس ترمیمی بل کے مسودے کی توثیق کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق موبائل فونز پر اس وقت27 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی جا رہی ہے لیکن حکومت کی جانب سے آئی فون سمیت قیمتی اسمارٹ فونز پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسکے علاوہ درآمدی مکھن، پنیر سمیت پیک فوڈآئٹمز پر بھی ٹیکس میں اضافہ زیر غور ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 سے 20 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہیں، 3 ہزار روپے میں ملنے والا بچوں کے دودھ کا ڈبہ ساڑھے 3 ہزار سے بھی زائد میں ملے گا۔ خشک دودھ کی قیمت میں فی پیکٹ 60 سے 100 روپے اضافہ ہوگا۔

منی بجٹ کے بعد فروزن میٹ اور برینڈڈ دیسی گھی کی فی کلو قیمت میں 200 روپے تک اضافہ ہوگا۔ ہوم اپلائنسز، ایل ای ڈی بلب اور مختلف پلانٹس کا خام مال بھی مہنگا ہوگا۔ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں پر دی جانے والی ٹیکس رعایت ختم ہونے ان کی قیمت میں بھی 4 سے 7 لاکھ روپے اضافہ ہوگا۔

اسکے علاوہ، تعلیمی شعبے اور ادویات پر ٹیکس چھوٹ بھی برقرار رکھنے کی تجویز ہے اور غیر ملکی سفارتی مشنز، فلاحی تنظیموں کو حاصل استثنیٰ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

ٹیکس چھوٹ کے خاتمے کی وجہ سے پولٹری فیڈ مہنگی ہونے کے باعث چکن کی قیمت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ اسٹیشنری، ایمرجنسی بلب، کاسمیٹکس بھی مہنگا ہوگا۔

مجوزہ منی بجٹ کے مسودے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی جس کے بعد اسے پارلیمنٹ سے منظور کرایا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر صدارتی آرڈیننس بھی جاری کیا جا سکتا ہے۔

گزشتہ ماہ پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد کے واشنگٹن میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کے ساتھ مذاکرات ہوئے تھے اور 6ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ کے حصول کے لیے جو معاملات طے پائے تھے اس کی انتہائی سخت شرائط متوقع منی بجٹ کی صورت میں سامنے آئی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube