Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

پی ٹی آئی کی حکومت میں ابتک 4وزرائے خزانہ تبدیل

SAMAA | - Posted: Dec 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پی ٹی آئی کے ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں اب تک اسد عمر، عبدالحفیظ شیخ، حماد اظہر اور شوکت ترین کی صورت 4 وزرائے خزانہ بدلے جا چکے ہیں۔ شوکت ترین اس وقت مشیر خزانہ ہیں۔

 اب تک چار وزرائے خزانہ کے علاوہ سات چیئرمین ایف بی آر اور تازہ تبدیلی چھٹے سیکریٹری خزانہ کی صورت میں سامنے آئی ہے۔

سال 2018 میں عارف احمد وفاقی سیکریٹری خزانہ تھے، مارچ 2019 میں انہیں ہٹا کر یونس ڈھاگہ کو یہ عہدہ سونپا گیا، صرف 2 ہی ماہ بعد ایک اور نئی تبدیلی کے ساتھ نوید کامران بلوچ نئے سیکریٹری خزانہ بن گئے۔

اس کے بعد 2020 میں کامران علی افضل کو بطور سیکریٹری خزانہ لگایا گیا، پانچ ماہ بعد پھر قلمدان تبدیل ہوا اور مئی 2021 میں یوسف خان سیکریٹری خزانہ تعینات ہوئے۔ اس وقت، حامد یعقوب شیخ بطور ایڈیشنل سیکریٹری انچارچ وزارت خزانہ تعینات ہیں۔

ٹیکس محاصل میں اضافے کے لیے ساڑھے 3 سال میں 7 چیئرمین ایف بی آر بھی تبدیل ہو چکے ہیں۔

پی ٹی آئی جب برسر اقتدار آئی تو اس وقت رخسانہ یاسمین چیئرپرسن ایف بی آر تھیں، حکومت نے آتے ہی محمد جہانزیب خان کو عہدہ دے دیا، بعد ازاں شبر زیدی، نوشین جاوید، محمد جاوید غنی اور عاصم احمد کی صورت تبدیلی آئی۔

حکومت اب ڈاکٹر محمد اشفاق کو چیئرمین ایف بی آر کے طور پر آزما رہی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube