Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

پاکستان میں سونے کے نرخ بڑھ گئے

SAMAA | - Posted: Dec 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 850 روپے بڑھ گئے جبکہ فی اونس نرخ 9 ڈالر سستا ہوگیا۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ میں 850 روپے اضافے سے ایک لاکھ 23 ہزار 650 روپے کی سطح پر آگئے جبکہ 10 گرام سونا 729 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 10 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اکتوبر کے آخری ہفتے میں سونا ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ 9 ڈالر کی کمی کے بعد 1777 ڈالر پر آگئے۔

ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1460 روپے اور 10 گرام 1251.71 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ فی اونس چاندی کے نرخ 22.40 ڈالر پر آگئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube