Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح پر

SAMAA | - Posted: Dec 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، آئندہ ایک سال میں 190 روپے تک پہنچنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے ٹویٹر پر جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 0.53 فیصد اضافے سے 176.42 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں گزشتہ روز پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 175.48 روپے تھی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں یہ توقع بھی ظاہر کی گئی ہے کہ آئندہ ایک سال کے دوران ڈالر کی قیمت بتدریج تقریباً 24 روپے اضافے سے 190 روپے تک پہنچ جائے گی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی بلند ترین سطح 178.30 روپے ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube