Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی

SAMAA | - Posted: Dec 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago

اوگرا نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں خاطر خواہ کمی کردی۔

منگل کو جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 14 روپے 31 پیسے کمی کی گئی ہے۔

کمی کے بعد ایل پی جی کی قیمت 202 روپے 58 پیسے فی کلو ہوگئی۔ گھریلو سلنڈر ایک سو 67 روپے اکیانوے پیسے سستا ہوا۔ نئی قیمت تئیس سو نوے روپے چوالیس پیسے ہوگئی۔

کمرشل سلنڈر بھی چھ سو باون روپے تراسی پیسے سستا ہونے کے بعد نو ہزار ایک سو ستانوے روپے کا ہوگیا۔

 خیال رہے کہ حکومت نے یکم نومبر کو ایل پی جی کی قیمت میں 13 روپے فی کلو اضافہ کردیا تھا جس سے 6 مہینوں کے دوران ایل پی جی کی قیمتوں میں تريسٹھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube