Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی

SAMAA | - Posted: Nov 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز اضافے کے بعد آج منگل کو پھر کمی ہوئی ہے۔ فی تولہ سونا 1200 روپے سستا ہوگیا۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ میں 1200 روپے کی کمی سے قیمت ایک لاکھ 22 ہزار 600 روپے کی سطح پر آگئے جبکہ 10 گرام سونا 1028 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 5 ہزار 110 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اکتوبر کے آخری ہفتے میں سونا ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے فی اونس نرخ بغیر کسی تبدیلی کے بعد 1794 ڈالر پر آگئے۔

پاکستان میں گزشتہ روز سونے کی قیمت فی تولہ سونا 2400 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ 24 ڈالر سستا ہوا تھا۔

ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1460 روپے اور 10 گرام 1251.71 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ فی اونس چاندی کے نرخ 0.52 ڈالر کمی سے 23.18 ڈالر پر آگئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube