Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان 3ارب ڈالر قرض معاہدے پردستخط ہوگئے

SAMAA | - Posted: Nov 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago

سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے درمیان تین ارب ڈالر قرض ڈپازٹ معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ایک ڈپازٹ معاہدے پر پیر کو دستخط کیے گئے جس میں سعودی عرب کی نمائندگی سعودی فنڈ برائے ترقی، اور حکومتِ پاکستان کی نمائندگی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کی۔ معاہدے پر سعودی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہز ایکسی لینسی سلطان بن عبدالرحمٰن المرشد اور گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کراچی میں دستخط کیے۔

معاہدے کے تحت سعودی فنڈ اسٹیٹ بینک کے پاس 3 ارب ڈالر رکھوائے گا جو اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ بن جائے گی۔ مذکورہ رقم سے نہ صرف پاکستان کے زرِ مبادلہ ذخائر مستحکم ہوں گے بلکہ کووڈ 19 کی وبا کے منفی اثرات دور کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق یہ ڈپازٹ معاہدہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور خصوصی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کے دورے کے بعد سعودی عرب نے پاکستان کے لیے ایک معاشی پیکج کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق سعودی ترقیاتی فنڈ زرمبادلہ کے ذخائر کو سپورٹ دینے اور کرونا وبا سے نمٹنے کے لئے اسٹیٹ بینک کے پاس 3ارب ڈالر جمع کرانا شامل ہے۔

جمعہ کو وفاقی کابینہ نے بھی سعودی عرب سے تین ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی تھی جبکہ وفاقی اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ رقم جلد اسٹیٹ بینک منتقل ہوجائے گی۔

معاشی ماہرین کے مطابق درآمدی ادائیگیوں کے دباو کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر گررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے جاری اعدادوشمار میں بھی مرکزی بینک کے ذخائر میں 69.1کروڑ ڈالرکی کمی ظاہر کی گئی تھی۔ اسٹیٹ بینک کے پاس 16.3ارب ڈالر کے ذخائر رہ گئے ہیں جو جو تین ماہ کے درآمدات کے لئے ناکافی ہے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانیوالی ترسیلات زر اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کی وجہ سے بھی پاکستانی روپے پر دباو بڑھ گیا ہے تاہم سعودی معاہدہ کے مطابق رقم ملنے سے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم اورپاکستانی روپے پر دباو کم ہوجائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube