Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

امریکا میں خام تیل مزید سستا ہوگیا

SAMAA | - Posted: Nov 27, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 27, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو، بشکریہ اے بی سی نیٹ ورک

امریکا میں خام تیل کی فی بیرل قیمت میں تقریباً ساڑھے 7 ڈالر کی بڑی کمی سامنے آئی ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 7 اعشاریہ 47 ڈالر فی بیرل کمی کے بعد 69 اعشاریہ51 ڈالر بیرل پر ٹریڈنگ کررہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا میں برینٹ کی قیمت میں 7 اعشاریہ 21 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے اور وہ 73 اعشاریہ 77 ڈالر پر ٹریڈنگ کررہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے باعث ہوئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں جمعہ کو خام تیل کی قیمت میں غیر معمولی گراوٹ دیکھنے میں آئی اورامریکی خام تیل بلیو ٹی ایل آئل کی قیمت تقریباً5 ڈالر کی کمی سے78 ڈالر سے کم ہوکر 73 ڈالر کی سطح پر آگیا تھا۔

اسی طرح برینٹ خام تیل کی قیمت بھی 81 ڈالر سے کم ہوکر 76 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا تھا۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا رجحان ایک ہفتے قبل شروع ہوا تھا لیکن ابتداء میں خام تیل کی قیمت میں کمی آنے کی رفتار سست تھی۔19نومبر کو عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت80.76 ڈالر فی بیرل جب کہ برینٹ آئل کی قیمت 82.43 ڈالرفی بیرل تھی لیکن جمعہ کو بڑی کمی آئی جس سے مجموعی طور پر ایک ہفتے میں خام تیل کی قیمت میں ڈیبلو ٹی ایل کی فی بیرل قیمت میں 7 ڈالر اور برینٹ آئل کی قیمت میں تقریباً10 ڈالر کی کمی آچکی ہے۔

حالیہ روز میں قیمتوں میں کمی کی وجہ کرونا وائرس کی سب سے تبدیل شدہ قسم کو قرار دیا جارہا ہے، جسے جنوبی افریقا میں حال ہی میں دریافت کیا گیا ہے۔ قیمت میں یہ کمی اپریل 2020ء کے مقابلے میں سب سے بڑی کمی ہے جو کہ ڈیڑھ سال بعد ہوئی ہے۔

دوسری جانب تیل کی زائد پیداوار بھی اس کمی کی ایک اہم وجہ قرار دی گئی ہے تاہم اب بھی زیادہ حلقوں کی جانب سے جنوبی افریقا میں نمودار ہونے والے کورونا وائرس کی نئی جینیاتی تبدیل شدہ شکل کو اس کا ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے اور کئی ممالک پہلے ہی جنوبی افریقا سے آمدورفت پر پابندی عائد کرچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube