Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا

SAMAA | - Posted: Nov 26, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 26, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ سونا 1200 روپے جبکہ فی اونس نرخ 23 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ میں 1200 روپے اضافے سے ایک لاکھ 25 ہزار 200 روپے کی سطح پر آگئے جبکہ 10 گرام سونا 1029 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 7 ہزار 339 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اکتوبر کے آخری ہفتے میں سونا ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے فی اونس نرخ ایک بار پھر 1800 ڈالر کی سطح عبور کرگئے اور 23 ڈالر اضافے سے 1813 ڈالر ہوگئے۔

ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1460 روپے اور 10 گرام 1251.71 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ فی اونس چاندی کے نرخ مزید 0.05 ڈالر اضافے 23.70 ڈالر پر آگئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube