Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

منی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگےگا، شوکت ترین

SAMAA | - Posted: Nov 26, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 26, 2021 | Last Updated: 2 months ago

مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف انکم اور دیگر ٹیکسوں کو بڑھانا چاہ رہا تھا لیکن ہم ٹیکس نہ بڑھانے کے لیے ڈٹے رہے، اس لیے منی بجٹ میں نیا ٹیکس نہیں لگے گا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا کہ حکومت ڈالر کی قیمت میں کمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور اس وقت ڈالر کی قیمت 10 روپے اضافی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ ڈالر 165 ہونا چاہیے لیکن اگر وہ 175 روپے انٹر بینک میں آرہا ہے تو اس کا مطلب روپیہ انڈر ویلیو ہے جو کہ قیاس آرائی کی وجہ سے ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ جب روپیہ دونوں طرف حرکت کرے گا تو قياس آرائياں کرنے والوں کو بہت بُری مار پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ افواہوں کی وجہ سے ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہیں، جب میں پہلے وزیر خزانہ تھا تو تب بھی افواہیں چل رہی تھیں۔ انہوں نے افواہوں پھیلانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر بڑھا ہے تو ایک دم کم بھی ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مہنگائی عالمی مسئلہ ہے لیکن یہ 3 سے 4 ماہ کی مار ہے اُس کے بعد آرام مل جائے گا جس کا فائدہ عوام کو پہنچے گا کیونکہ حکومت مہنگائی کو روکنے اور برآمد کو فروغ دینے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم مزید کاروباری آسانیوں کے لیے کام کر رہے ہیں جس کے لیے فرٹیلائزر پر ہم 150ارب روپے کی سبسڈی دیکر ٹیکس چھوٹ دے رہے ہیں۔ صرف 10 فیصد لوگوں کو قرض مل رہا ہے جو کہ نا انصافی ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ آسان طریقے سے انھیں قرض کی رقوم مل سکیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube