Tuesday, November 30, 2021  | 24 Rabiulakhir, 1443

سوہنی دھرتی ریمیٹینس پروگرام میں کیا سہولتیں ملیں گی؟

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2021 | Last Updated: 5 days ago
SAMAA |
Posted: Nov 25, 2021 | Last Updated: 5 days ago

حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ”سوہنی دھرتی ریمیٹینس پروگرام“ کا آغاز کردیا، جس کے تحت قانونی ذرائع سے رقوم بھیجنے والوں کو بونس پوائنٹس ملیں گے، ان پوائنٹس کے ذریعے وہ پی آئی اے کے ٹکٹ میں رعایت سمیت 8 مختلف اداروں سے مراعات حاصل کرسکیں گے۔

حکومت کے پروگرام کا مقصد حوالہ اور ہنڈی کے بجائے قانونی چینل سے ترسیلات زر کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

 وفاقی حکومت اور اسٹیٹ بینک کے مشترکہ ”سوہنی دھرتی ریمیٹینس پروگرام“ (ایس ڈی آر پی) کا افتتاح جمعرات کو وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس میں کیا۔ اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر، وفاقی مشیر خزانہ شوکت ترین سمیت مرکزی بینک اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

سوہنی دھرتی ریمیٹینس پروگرام کے تحت 10 ہزار ڈالر سالانہ وطن بھجوانے والے پاکستانی گرین کارڈ کیٹیگری میں شمار ہونگے، جن کو ایک فیصد ریوارڈ دیا جائے گا اور 10 ہزار سے 30 ہزار ڈالر سالانہ بھجوانے والوں کو گولڈ کارڈ کیٹیگری میں شامل کیا جائیگا جو 1.25 فیصد ریوارڈ کے مستحق ہونگے، جبکہ 30 ہزار ڈالر سالانہ سے زائد رقم وطن بھجوانے پاکستانیوں کیلئے پلاٹینیم کیٹیگری بنائی گئی ہے، جس میں شامل افراد 1.5 فیصد ریوارڈ کے حقدار ہونگے۔

سوہنی دھرتی ریمیٹیس پروگرام کے تحت جیتے ہوئے ریوارڈ پوائنٹس سے 8 مختلف پبلک سیکٹر اداروں کے ذریعے استفادہ کیا جاسکے گا، لیکن مستقبل میں مزید ادارے بھی اس پروگرام میں شامل کئے جائیں گے۔

مزید جانیے: روشن ڈیجیٹل پروگرام کے تحت اوورسیزپاکستانی گھربھی خریدسکتے ہیں، وزیراعظم 

سوہنی دھرتی ریمیٹینس پروگرام میں شامل ہونیوالے افراد کو سہولیات فراہم کرنے میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) بھی شامل ہے جو ریوارڈ پوائنٹس کے مطابق پی آئی اے کے ٹکٹ اور انٹر نیشنل فلائٹس میں اضافی سامان میں رعایت دیں گے۔

ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موبائل فون پر درآمدی ڈیوٹی کیلئے بھی ان پوائنٹس کا استعمال ہوسکے گا، نادرا بھی ان پوائنٹس پر قومی شناختی کارڈ کی سہولیات فراہم کرے گا جبکہ پاسپورٹ کی تجدید میں بھی ایس ڈی آر پی پروگرام میں شامل افراد کو سہولت دی جائے گی۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ لائف انشورنس، لائف انشورنس کی پریمیئم پے منٹ اور اوورسیز اسکول فاؤنڈیشن میں بچوں کی فیس ادائیگی کیلئے بھی ریوارڈ پوائنٹس استعمال ہوسکیں گے، یوٹلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مراکز  ان پوائنٹس کو قبول کریں گے، جبکہ ایف آئی اے سوہنی دھرتی پروگرام میں شامل افراد کو ترجیحی سہولیات فراہم کرے گا، سول ایوی ایشن کی جانب سے بھی ایس ڈی آر پی پوائنٹس ہولڈرز کو خصوصی کلیئرنس سہولیات دی جائیں گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube