Tuesday, November 30, 2021  | 24 Rabiulakhir, 1443

سونے کی قیمت میں معمولی کمی

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2021 | Last Updated: 5 days ago
SAMAA |
Posted: Nov 25, 2021 | Last Updated: 5 days ago

پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 100 روپے سستا جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ 2 ڈالر بڑھ گئے۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ میں 100 روپے کی معمولی کمی ہوئی، جس کے بعد نرخ ایک لاکھ 24 ہزار روپے کی سطح پر آگئے جبکہ 10 گرام سونا 86 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 310 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اکتوبر کے آخری ہفتے میں سونا ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ 2 ڈالر اضافے 1790 ڈالر ہوگئے۔

پاکستان میں گزشتہ روز سونے کے فی تولہ نرخ میں ڈھائی ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ چار روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں سونا 70 ڈالر سستا ہوگیا تھا۔

ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1460 روپے اور 10 گرام 1251.71 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ فی اونس چاندی کے نرخ مزید 0.10 ڈالر اضافے 23.65 ڈالر پر آگئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube