Tuesday, November 30, 2021  | 24 Rabiulakhir, 1443

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2021 | Last Updated: 5 days ago
SAMAA |
Posted: Nov 25, 2021 | Last Updated: 5 days ago

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔

جمعرات کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 6 پیسے کمی سے 174.98 روپے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے اضافے سے 177.80 روپے کا ہوگیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان کا کہنا ہے نیویارک میں آج تھینکس گونگ ڈے یا ’یوم تشکر‘ منایا جارہا ہے نیویارک میں عام تعطیل ہونے کے باعث عالمی مارکیٹ بند ہے، جس سے ڈالر کی طلب میں کمی ہوئی ہے کیونکہ درآمدکنندگان تعطیل کے باعث بینکوں کے ذریعے لیٹر آف کریڈٹ نہیں کھلوا پارہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ اگلے دو تین روز ڈالر کی قدر میں اُتار چڑھاؤ آنے کا امکان ہے۔

ملک بوستان نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض پروگرام بحالی کا فیصلہ بھی اگلے سال جنوری میں متوقع ہے، قرض پروگرام بحالی کیلئے آئی ایم ایف نے کڑی شرط رکھی ہیں جو کہ گورنمنٹ نے تقریباً پوری کردی ہیں، تاہم جب تک قرض پروگرام بحال نہیں ہوجاتا روپے پر دباؤ برقرار رہے گا۔

کرنسی مارکیٹ سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملکی معاشی صورتحال بہت زیادہ اچھی نہیں ہے، تجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ رہا ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر اور ترسیلات زر میں بھی کمی آرہی ہے، جس کا اثر پاکستانی روپے پر بھی پڑ رہا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ دوسری طرف اس صورتحال کا بینک اور کرنسی ڈیلرز بھی بھرپور فائدہ اٹھارہے ہیں اور کرنسی مارکیٹ میں سٹے بازی کے ذریعے ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاوؤ ہورہا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube