Tuesday, November 30, 2021  | 24 Rabiulakhir, 1443

پیٹرول ڈیلرز ہڑتال: ملک بھر میں یہ پمپس کھلے ہیں

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2021 | Last Updated: 5 days ago
SAMAA |
Posted: Nov 25, 2021 | Last Updated: 5 days ago

صرف پی ایس او کے پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشنز نے آج جمعرات 25 نومبر سے غیر معینہ مدت کیلئے  پمپس بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، تاہم پاکستان اسٹیٹ آئل، شیل پاکستان، ٹوٹل پارکو، ہیسکول اور گو پیٹرولیم کی جانب سے کہا گیا کہ ہڑتال کے دوران تمام پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے۔

پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کی کال پر اوگرا نے پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں تعطل کا نوٹس لیتے ہوئے تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیز کو بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، جب کہ ساتھ ہی مانیٹرنگ کیلئے انفورسمنٹ ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) نے کم منافع مارجن کے باعث 25 نومبر سے ملک بھر میں غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ جمعرات25 نومبر کی صبح 6 بجے سے صرف ایمبولینسوں کو پیٹرول فراہم کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں لوگوں کی بڑی تعداد پیٹرول کی قلت کے خوف سے گاڑیوں میں پیٹرول بھروانے بدھ کی شام سے ہی پمپس پہنچنا شروع ہوگئی۔

پیٹرول پمپز مالکان کا کہنا ہے کہ منگل سے پمپس پر بڑی تعداد میں لوگ پیٹرول خریدنے آرہے ہیں، کیونکہ جمعرات کی صبح 6 بجے سے عوام کو پیٹرول دستیاب نہیں ہوگا۔

ذیل میں ملک بھر کے ایسے پیٹرول پمپس کی تفصیلات اور نام دیئے گئے ہیں، جو ہڑتال کے دوران بھی کھلے رہے ہیں۔ اگر آپ مذکورہ شہروں میں مقیم ہیں، تو اس پیٹرول پمپ سے پیٹرول بھروا سکتے ہیں۔

کراچی / سندھ

مین سپر ہائی وے

ایم اے جناح روڈ

پلاٹ نمبر 39 بی، خیابانِ بحریہ فیز 5، ڈی ایچ اے کراچی

پلاٹ اے/1 مین راشد منہاس روڈ، کراچی

کے ڈی اے اسکیم 5 بلاک 8، مین کلفٹن روڈ، کراچی

کمو شہید روڈ، گھوٹکی

لاہور

گلشن راوی سوک سینٹر نزد مون مارکیٹ لاہور

نزد مزنگ گھونگی فیروز پور روڈ لاہور

بالمقابل لبرٹی سینما نور جہاں روڈ لاہور

اسکیم موڑ علامہ اقبال ٹاؤن 18-جہانزیب بلاک لاہور

سوک سینٹر برکت مارکیٹ نیو گارڈن ٹاؤن لاہور

مولانا شوکت علی روڈ لاہور

ماڈل ٹاؤن فلنگ اسٹیشن، جے بلاک، ماڈل ٹاؤن، لاہور

ریلوے ہیڈ شملہ چوک، ایمپریس روڈ، لاہور

بالمقابل گلستان سینما ایبٹ روڈ لاہور

اسلام آباد

اسلام آباد: ایف 10 ابن سیناروڈ اسلام آباد

راول پنڈی

پشاور روڈ نزد ونگ بیکرز شیل پٹرول پمپ راولپنڈی

نزد الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال جہلم روڈ راولپنڈی

پنجسرکی سرور روڈ راولپنڈی

بہاولپور

حاصل پور روڈ، اربن، بہاولپور سٹی

مظفرگڑھ

مظفر گڑھ جھنگ روڈ

جہلم

جی ٹی روڈ جہلم

ملتان

شیرشاہ روڈ ملتان

کھاسرہ نمبر 6 31/5 کوٹلہ باغہ ملتان

شاہراہ راشد ملتان

 پیٹرول پمپ مالک محمد شعیب سرور نے کہا کہ وہ پنجاب میں واقع دو پیٹرول پمپس کے مالک ہیں اور پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کے باعث اُن کے دونوں پمپز بند رہیں گے۔

 سرور نے کہا کہ 5 فیصد پیٹرول پمپ مالکان کی پیٹرول کی فروخت زیادہ ہے اور وہ کافی منافع کما رہے ہیں، ممکن ہے کہ وہ مالکان پیٹرول پمپس بند نہ کریں تاہم پیٹرول پمپ بند کرنے کے حوالے سے اُن مالکان سے بات چیت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جمعرات سےصرف ایمبولنسزکوپیٹرول0 ملے گا،پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن

 پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے انفارمیشن سیکریٹری خواجہ عاطف احمد نے کہا کہ چونکہ حکومت نے ابھی تک ہمارے مارجن میں اضافہ نہیں کیا، ہم جمعرات سے غیر معینہ مدت تک ملک بھر میں ہڑتال کریں گے اور جمعرات سے صرف ایمبولنسز ہی پیٹرول خرید سکیں گی۔

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)، شیل پاکستان، ٹوٹل پارکو، ہیسکول اور گو پیٹرولیم (گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ) کی جانب سے جاری اعلامیوں میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے موقع پر تینوں کمپنیوں کی ملکیت پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے۔

پی ایس او نے اس حوالے سے کمپنی کی زیر ملکیت چلنے والے پیٹرول پمپس کی فہرست بھی جاری کی ہے جس کے مطابق ملک بھر میں ایسے پمپس کی تعداد صرف 23 ہے، جن میں سے سب سے زیادہ 7 پمپس کراچی میں ہیں۔

ترجمان وزارت پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کیلئے کیس ای سی سی بھجوادیا گیا ہے، آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلرز مارجن میں مناسب اضافے کیلئے کوشاں ہیں، وفاقی کابینہ کے ذریعے 10 روز میں فیصلے کا امکان ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کل (جمعرات کو) ملک میں پی ایس او، شیل، ٹوٹل اور دیگر کمپنیز کے پمپ کھلے رہیں گے، آئل سپلائی میں مستعدی کیلئے ٹینکروں کو روانہ کردیا گیا ہے۔

پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں ممکنہ تعطل پر اوگرا نے نوٹس لیتے ہوئے آئل مارکیٹنگ کمپنیز کو بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اوگرا نے پیٹرول پمپس کی مانیٹرنگ کیلئے انفورسمنٹ ٹیمیں تشکیل دیدیں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تمام پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، سپلائی میں تعطل پیدا کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد بڑی پیٹرولیم کمپنی نے اپنے پمپس کھلے رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جن میں موٹر سائیکلیں، رکشہ، کاریں اور دیگر گاڑیاں شامل ہیں، بوتلوں میں پیٹرول لینے والوں کی بھی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔

 واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز نے حکومت کی جانب سے مارجن نہ بڑھائے جانے پر 5 نومبر کو ملک بھر میں ہڑتال کرنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد وزیر توانائی حماد اظہر کی سربراہی میں ایک حکومتی ٹیم نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سے ملاقات کی اور چند دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر مارجن بڑھانے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

جبکہ اقتصادی امور کے وزیر عمر ایوب کی سربراہی میں 22 نومبر کو ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور آئل ڈیلرز کے منافع میں اضافہ کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube