Sunday, January 16, 2022  | 12 Jamadilakhir, 1443

جمعرات سےصرف ایمبولنسزکوپیٹرول ملے گا،پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن

SAMAA | - Posted: Nov 22, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 22, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) نے جمعرات سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد جمعرات سے صرف ایمبولنسز کو پیٹرول فراہم کیا جائے گا۔

ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جمعرات سے ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔ انہوں نے کم منافع کے مارجن پر پٹرول فروخت کرنے پر ہڑتال کی کال دی ہے۔ ہمارے پاس ہڑتال کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے کیونکہ حکومت ہمارے مطالبات کی 17 نومبر کی ڈیڈ لائن کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

اس سے قبل چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایس عبدالسمیع خان نے مارجن نہ بڑھانے کی صورت میں 5 نومبر کو ملک میں پیٹرول پمپس بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

عبدالسمیع خان کے مطابق حکومت نے ڈیلرز کے کمیشن میں اضافے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اُس پر عمل نہیں ہوا۔اُن کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز سے ہم کوشش کر رہے ہیں کے ہمارا مارجن بڑھایا جائے جو کہ حکومت نے 5 فیصد کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن وہ وعدہ پورا نہ کیا گیا۔ان کا مطالبہ تھا کہ مارجن قیمت فروخت کا کم ازکم 6 فیصد تک کیا جائے۔

بعد ازاں وفاقی وزیر حماداظہر سے چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز کو مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرادی تھی جس کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتا 17 نومبر تک موخر کردی گئی تھی۔

 واضح رہے اُس وقت عبدالسمیع خان نے کہا تھا کہ وزیر پیٹرولیم حماد اظہر نے مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کروائی ہے جس کے بعد پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے پانچ نومبر کو پیٹرول پمپ بند کرنے کا فیصلہ 17 نومبر تک موخر کردیا ہے۔

چیئرمین پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں 20 نومبر سے پورے پاکستان کے پیٹرول پمپس غیر معینہ مدت کیلیے بند کردیے جائیں گے اور اس کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ

واضح رہے 5 نومبر کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے تک اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کیا تھا جس کے مطابق پیٹرول آٹھ روپے تين پيسے مہنگا ہو کر قيمت ايک سو پينتاليس روپے بياسی پيسے فی ليٹر ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد ایچ ایس ڈی کی نئی قیمت 142 روپے 62 پیسے تک جا پہنچی۔

علاوہ ازیں مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 27 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 72 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اب مٹی کے تیل کی قیمت 116 روپے 53 پیسے جبکہ ایل ڈی او کی قیمت 114 روپے 7 پیسے ہوگئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube