Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

وزارت خزانہ نے بڑھتی مہنگائی کی وجہ بتادی

SAMAA | - Posted: Oct 28, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 28, 2021 | Last Updated: 1 month ago

غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی کا بھی اعتراف

وزارت خزانہ نے ملک میں مہنگائی کی وجہ عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے اور روپے کی گراوٹ کو قرار دے دیا۔ ترسیلات زر اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا دعویٰ کیا تو ساتھ ہی غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی کا اعتراف بھی کرلیا۔

وزارت خزانہ کی ماہانہ  اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق ایک سال میں تیل کی عالمی قیمتوں میں 81 فیصد اضافہ ہوا جبکہ چینی 53 جبکہ گندم 20 فیصد مہنگی ہوئی۔

 رپورٹ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں چینی ساڑھے 13 فیصد، کوکنگ آئل 37، آٹا 19 اور پٹرول ساڑھے 16 فیصد مہنگا ہوا تاہم حکومت نے مہنگائی پر ٹارگٹڈ سبسڈی کا بند باندھنے کا منصوبہ بنا لیا جس سے اکتوبر میں مہنگائی 9 فیصد سے کم رہنے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کے تازہ رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی میں ترسیلات زر ساڑھے 12 فیصد اضافے سے 8 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ ٹیکس آمدن ہدف سے 175 ارب روپے زیادہ رہی تاہم نان ٹیکس ریونیو میں 52 فیصد کمی آئی۔

درآمدات 17.5 ارب ڈالر تک جانے سے تجارتی خسارہ بڑھ گیا جس براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی آئی جبکہ مجموعی سرمایہ کاری 1 ارب 31 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاونٹ خسارہ بھی 3.4 ارب ڈآلر ریکارڈ کیا گیا البتہ سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر ملنے سے زرمبادلہ زخائر میں اضافہ متوقع ہے۔  وزارت خزانہ کے مطابق مارچ 2021 سے شروع ہونے والا معاشی بحالی کا عمل جاری رہے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube