Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

سونا مزید سستا ہوگیا

SAMAA | - Posted: Oct 28, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 28, 2021 | Last Updated: 1 month ago

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود ڈالر کی قدر گرنے سے مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہوگئی۔

 مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 3550روپے کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سونے کی قیمت ایک لاکھ 20ہزار650روپے ہوگئی اس سے قبل بدھ کو بھی سونا  7800روپے فی تولہ سستا ہوگیا۔

دو روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 11ہزار350روپے کی کمی آچکی ہے۔ جمعرات کو دس گرام سونے کی قیمت بھی 3043روپے کی کمی سے ایک لاکھ 3ہزار438روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت20روپے کی کمی سے1260روپے ہوگئی۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 13ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس سے فی اونس سونے کی قیمت بڑھ کر1802ڈالر ہوگئی ہے لیکن اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث سونے کی قیمت میں کمی آگئی اور مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

اس سے قبل سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا تھا اورمنگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 4200روپے کے اضافے سے ایک لاکھ32ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی جس سے اکتوبر میں سونے کی قیمت میں مجموعی اضافہ 18500روپے تک پہنچ گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube