Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

عمر ایوب اقتصادی رابطہ کمیٹی کے نئے چیئرمین مقرر

SAMAA | - Posted: Oct 28, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 28, 2021 | Last Updated: 1 month ago

وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی۔ شوکت ترین کی جگہ عمرایوب خان کو ای سی سی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر اقتصای امور عمر ایوب خان کو شوکت ترین کی جگہ 12 رکنی اقتصای رابطہ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے،فیصلے کےاطلاق فوری طور پر ہوگا۔ای سی سی اجلاس کی صدارت کیلئے پارلیمنٹ کا منتخب رکن ہونا ضروری ہے۔

 شوکت ترین 6 ماہ کی مقررہ مدت کے دوران سینیٹر نہیں بن سکے جس کی وجہ سے انہیں وفاقی وزیر کے بجائے مشیر خزانہ کا منصب سونپا جاچکا ہے۔ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ای سی سی کے دیگر ارکان میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید، وزیرتوانائی حماد اظہر، وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بطور رکن شامل ہیں۔

 دیگر ارکان میں وفاقی وزیر قانون و انصاف، وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز، وفاقی وزیر غذائی تحفظ، وفاقی وزیر نجکاری، وفاقی وزیر ریلوے اور وفاقی وزیر آبی وسائل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وزیر مملکت اطلاعات سمیت 22 دیگر محکموں کے حکام کو خصوصی دعوت پر ای سی سی اجلاس میں بلایا جا سکے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپریل2021 میں آئین کے تحت شوکت ترین کو 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر خزانہ  بنایا تھا لیکن اس دوران شوکت ترین الیکشن کے ذریعے اسمبلی یا سینیٹ کا حصہ نہیں بن سکے اس  لیے ان سے وزارت واپس لے کر مشیر کے منصب پر فائز کردیا گیا۔

واضح رہے کہ آئین کے تحت کسی غیرمنتخب شخص کو 6 ماہ کی مدت تک کے لیے وفاقی وزیر بنایا جاسکتا ہے لیکن چوں کہ کابینہ کا حصہ بننے کے لیے ایک غیرمنتخب شخص کو قومی اسمبلی یا سینیٹ کا رکن ہونا لازمی ہے اس لیے ایسا وزیر اگر اپنی تقرری کے 6 ماہ کے عرصے میں منتخب نہیں ہو پاتا تو پھر اسے وزارت چھوڑنی پڑتی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube