Wednesday, December 8, 2021  | 3 Jamadilawal, 1443

سعودی عرب سےقرض پیکج کی منظوری،ڈالرکی قیمت میں کمی

SAMAA | - Posted: Oct 28, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 28, 2021 | Last Updated: 1 month ago

Dollar-WEB-

معیشت سے متعلق آج کی اہم خبریں۔

سعودی عرب سے قرض پیکج منظوری کے باعث پاکستانی روپے پر دباو میں کمی آگئی اور ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی  قدر میں غیر معمولی گراوٹ کا سلسلہ بھی رک گیا۔ بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2.49روپے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 1.70روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

سعودی عرب نے پاکستان کو کرونا وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی بحران سے نمٹنے اور پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینے کے لیے چار ارب 20کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی ترقیاتی فنڈ نے پاکستان کو سالانہ ایک ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کا تیل دینے اور اسٹیٹ بینک آف  پاکستان کے پاس تین ارب ڈالر جمع کروانے کا اعلان کیا ہے۔

مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہم پر دباؤ ہے، ہم نے قیمتیں نسبتاً کم رکھی ہیں جس سے پاکستان میں تیل کی قیمتیں آج بھی دنیا بھر سے کم ہیں۔

نیپرا نے ایک ماہ کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق  نیپرا نے ستمبر کے لیے بجلی 2.5 روپے فی یونٹ مہنگی کردی جس سے صارفین پر 38 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ بجلی کی قیمت  میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

پی ایس ایکس نے پہلا نوٹیفیکشن 11 بجکر 58 منٹ پر جاری کیا تھا جس کے مطابق کاروبار 12 بجے سے 2 بجے تک بند کردیا گیا تھا بعد ازاں 1 بجکر 58 منٹ ایک اور نوٹیفیکشن جاری کیا جس کے مطابق ٹریڈنگ شروع ہونے میں مزید 30 منٹ کی توسیع کردی گئی ہے۔

ڈالر کی قدر میں بہتری اور عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوگیا۔  مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 7800روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 24ہزار 200روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 6687روپے کی کمی سے ایک لاکھ 6ہزار481روپے ہوگئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube