Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

سونے کی قیمت میں غیر معمولی کمی

SAMAA | - Posted: Oct 27, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 27, 2021 | Last Updated: 1 month ago

 

ڈالر کی قدر میں بہتری اور عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوگیا۔

 مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 7800روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 24ہزار 200روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 6687روپے کی کمی سے ایک لاکھ 6ہزار481روپے ہوگئی۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت15ڈالر کی نمایاں کمی سے1789ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی اس کے علاوہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں بھی کمی آئی ہے جس کے نتیجے میں سونا سستا ہوگیا ہے۔

اس سے قبل سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا تھا اورمنگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 4200روپے کے اضافے سے ایک لاکھ32ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

خیال رہے کہ  اکتوبر میں مجموعی طور پر سونے کی قیمت میں اضافہ 18500روپے تک پہنچ گیا تھا۔ بدھ کو چاندی کی فی تولہ قیمت بھی40روپے کی کمی سے1480روپے ہوگئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube