Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

تیل کی قیمتیں آج بھی دنیا سےکم ہیں، مشیر خزانہ

SAMAA | - Posted: Oct 27, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 27, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SHAUKAT TAREEN_1

فائل فوٹو

مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہم پر دباؤ ہے، ہم نے قیمتیں نسبتاً کم رکھی ہیں جس سے پاکستان میں تیل کی قیمتیں آج بھی دنیا بھر سے کم ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو 4.2ارب ڈالر کا پیکج دے رہا ہے جو ہمارے لیے زیادہ مفید ہیں، جس میں سے 1.2 ارب ڈالر ایک سال کے لیے تیل کی ادھار خریداری کے لیے ہیں جبکہ 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں رکھے گئے ہیں۔

شوکت ترین نے آئی ایم ایف پروگرام بحالی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک آدھ چیز کے علاوہ سب طے ہوگیا ہے اور اگلے ایک دو دن میں معاملات طے پاجائیں گے۔ انھوں نے کہا آئی ایم ایف کے حوالے سے کوئی غیر یقینی صورتحال نہیں ہے، واشنگٹن سے عمومی معاہدہ کرکے ہی نکلا تھا اور آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے بعد مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

مشیر خزانہ کے مطابق بجٹ میں پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی سے 600 ارب جمع کرنے کا ہدف تھا تاہم ابھی تک پی ڈی ایل سے کچھ اکٹھا نہیں ہوا جس پر آئی ایم ایف نے پوچھا کے گیپ کیسے پورا کریں گے، ہم نے بتایا کہ پہلی سہ ماہی میں ٹیکس ریونیو 175 ارب زیادہ رہا۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے بنیادی خسارے کا توازن قائم کرنے پر بھی زور دیا اور ٹیکسوں میں ردوبدل کرنے کا بھی کہا جس کی وجہ سے ٹیکسوں میں مناسب تبدیلیاں کرنا پڑے گی۔

وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ کھانے پینے کی اشیاء اور تیل کی عالمی قیمتیں تین گنا ہوگئی ہیں جبکہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں آج بھی دنیا سے کم ہیں اور 2019 سے پاکستان میں گیس کی بھی قیمت نہیں بڑھی ہے۔

حماد اظہر کے مطابق پاکستان میں یوریا کی بوری 1800 روپے میں بک رہی ہے، حکومت تیل پر 450 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دے چکا ہے جس کے باعث ہم پر دباو ہے کہ ہم نے زیادہ ریلیف دے دیا ہے۔

ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے وفاقی وزیر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان نے 27میں سے 26 اہداف حاصل کیے ہیں، پاکستان کو جون میں منی لانڈرنگ کے حوالے سے مزید 7 ایکشن پلان ملے، جن میں 4 نکات فوری طور پر مکمل کرلیے گئے۔

حماد اظہر نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں کوئلہ، تیل، گندم سمیت ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے، امید ہے کہ اگلے چھ ماہ میں عالمی قیمتوں میں کمی آئے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube