Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا

SAMAA | - Posted: Oct 25, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 25, 2021 | Last Updated: 1 month ago

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دوسرے ہفتے بھی جاری ہے۔ فی تولہ نرخ مزید 600 روپے اور فی اونس 9 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کے فی تولہ نرخ مزید 600 روپے اضافے سے ایک لاکھ 27 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام سونا 515 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 9 ہزار 568 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ مزید 9 ڈالر اضافے سے 1802 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے، گزشتہ 8 روز کے دوران فی اونس سونا 43 ڈالر مہنگا ہوچکا ہے۔

پاکستان میں 8 روز کے دوران فی تولہ سونا 9800 روپے مہنگا ہوچکا ہے جبکہ رواں ماہ (اکتوبر میں) نرخ 14 ہزار 300 روپے تک بڑھ چکے ہیں۔

ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1470 روپے اور 10 گرام نرخ 1260.28 پر برقرار ہیں، فی اونس چاندی معمولی اضافے سے 24.43 ڈالر پر پہنچ گئی۔

پاکستان میں گزشتہ ہفتے پیر کو سونے کی قیمت میں 1700 روپے، بدھ کو 2500 روپے، جمعرات کو 2 ہزار روپے، جمعہ کو 1400 روپے اور ہفتہ کو 1600 روپے اضافہ ہوا تھا، منگل کو عید میلاد النبیﷺ کے باعث مارکیٹیں بند تھیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube