Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

پاکستان میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

SAMAA | - Posted: Oct 23, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 23, 2021 | Last Updated: 1 month ago

GOLD RATE, PAKISTAN,

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل چھٹے روز اضافہ ہوگیا، فی تولہ نرخ 1600 روپے مہنگا ہوگیا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 روز کے دوران 9 ہزار 200 روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو سونے کے فی تولہ نرخ مزید 1600 روپے اضافے سے ایک لاکھ 27 ہزار 200 روپے جبکہ دس گرام سونا 1371 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 9 ہزار 53 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ 1793 ڈالر کی سطح پر برقرار ہیں، گزشتہ پانچ روز میں فی اونس سونا 34 ڈالر مہنگا ہوا تھا۔

ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1470 روپے اور دس گرام نرخ 1260.28 پر برقرار ہے، فی اونس چاندی 24.34 ڈالر میں فروخت ہورہی ہے۔

پاکستان می پیر کو سونے کی قیمت میں 1700 روپے، بدھ کو 2500 روپے،  جمعرات کو 2 ہزار روپے اور جمعہ کو فی تولہ 1400 روپے اضافہ ہوا تھا، منگل کو عید میلاد النبیﷺ کے باعث مارکیٹیں بند تھیں۔

اکتوبر کے آغاز سے اب تک سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 13 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ اپریل 2021ء میں سونے کے نرخ تقریباً 10 ماہ کی کم ترین سطح ایک لاکھ 2 ہزار روپے فی تولہ تک گرگئے تھے۔

پاکستان میں یکم جنوری 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ 88 ہزار 150 روپے تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube