Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

حکومت کا تعمیراتی شعبےکومزید سبسڈی دینے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Oct 23, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 23, 2021 | Last Updated: 1 month ago

پرانے ریٹس پر گھروں کی تعمیر میں تحفظات کا اظہار

ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں رکاوٹ بننے لگا ہے۔ بلڈرز نے پرانے ریٹس پر گھروں کی تعمیر میں تحفظات کا اظہار کردیا۔ تاہم حکومت نےتعمیراتی شعبے کو مزید سبسڈی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ترجمان نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی عاصم شوکت علی کے مطابق حکومت نے بھی تعمیراتی شعبے کو مزید سبسڈی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ27 لاکھ روپے میں حکومت اور بلڈرز کیلئے گھر بنانا مشکل ہے، اس لئے کنسٹرکشن میٹریل کی قیمتوں میں کمی کیلئے ٹیکس چھوٹ دینگے اور اسٹیل کی صنعت کومزید سبسڈی دی جائے گی۔

عاصم شوکت علی نے بتایا کہ پورے ملک میں لینڈ ڈیجیٹلائزیشن پر کام جاری ہے اور عدالتوں پر اراضی قبضے کے کیسز کا بوجھ ختم ہوگا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ساڑھے 5 ہزار ارب روپے کی معاشی سرگرمیاں ہونے سے 9 لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔

ترجمان نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ بینک 1 ماہ میں قرض کی درخواست منظور یا مسترد کے پابند ہیں۔ قرض کی 54ہزار میں سے 22ہزار درخواستیں منظور کی جاچکی ہیں۔ 196 ارب روپے قرض کی درخواستیں میں 75ارب روپے کی منظوری بھی ہوچکی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube