Wednesday, December 1, 2021  | 25 Rabiulakhir, 1443

سونے کی قیمت میں 5روز کے دوران 7600روپے اضافہ

SAMAA | - Posted: Oct 22, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 22, 2021 | Last Updated: 1 month ago

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز اضافہ ہوگیا، فی تولہ نرخ 1400 روپے جبکہ فی اونس 8 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 روز کے دوران 7 ہزار 600 روپے اور فی اونس میں 34 ڈالر اضافہ ہوچکا ہے۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے، فی تولہ نرخ مزید 1400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 25 ہزار 600 روپے جبکہ دس گرام سونا 1201 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 7 ہزار 682 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس نرخ بھی مزید 8 ڈالر اضافے سے 1793 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1470 روپے اور دس گرام نرخ 1260.28 پر برقرار ہے، فی اونس چاندی 24.36 ڈالر میں فروخت ہورہی ہے۔

پاکستان میں پیر کو سونے کی قیمت میں 1700 روپے، بدھ کو 2500 روپے اور جمعرات کو 2 ہزار روپے فی تولہ اضافہ ہوا تھا، منگل کو عید میلاد النبیﷺ کے باعث مارکیٹیں بند تھیں۔

اکتوبر کے آغاز سے اب تک سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 12 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube