Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

سونے کی قیمت میں دو ہزار روپے کا اضافہ

SAMAA | - Posted: Oct 22, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 22, 2021 | Last Updated: 1 month ago

Gold-web (1)

معیشت سے متعلق چند اہم خبریں۔

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ فی تولہ قیمت مزید 2 ہزار روپے اور فی اونس 4 ڈالر بڑھ گئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں دو روز میں ساڑھے 4 ہزار روپے اور فی اونس میں 22 ڈالر اضافہ ہوا۔

کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے درخواست کی ہے کہ وہ ستمبر 2021 کے مہینے کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے بجلی کی قیمت میں 3.45 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے۔ نیپرا 3 نومبر کو کےالیکٹرک کی اپیل پر سماعت کرے گی۔ بجلی کے نرخ میں اضافے کی منظوری کی صورت میں کراچی صارفین پر 6ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 49 پیسے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح 173.96 روپے کا ہوگیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کی وجہ پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات ہیں اور آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کرنے کی غرض سے حکومت پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی کر رہی ہے تاکہ پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیابی سے اختتام پذیر ہوسکیں۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کا نام بدستور گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان 34 میں سے 30 نکات پر عمل درآمد کرچکا ہے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا 3 روزہ اجلاس پیرس میں ختم ہوگیا، اجلاس میں حکومتِ پاکستان کی 27 ویں شرط پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی سزاؤں سے متعلق کارکردگی کو بھی جانچا گیا۔

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے جو گزشتہ سال اس عرصے کے دوران 8 کروڑ 65 لاکھ ڈالر سرپلس تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube